اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طالبان سے جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں امریکا اسے سبوتاژ کردیتا ہے، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نےکہا ہےکہ طالبان سے مذاکرات کا عمل امریکا کے كکہنے پر شروع ہوتا ہے اور جب بھی مذاکرات کا عمل شروع کرتے ہیں تو امریکاکی جانب سے ڈرون حملہ كکرکے اسے سبوتاژکر دیا جاتا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع اور خارجہ ك کامشترکہ ان کیمرہ اجلاس شیخ روحیل اصغر اور اویس احمد خان لغاری ك کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس ك کی اتحادی افواج کے ایک لاکھ 30 ہزار فوجی اتنے عرصہ میں كکوئی كکامیابی حاصل نہیں كکر سکے اور ہم سے توقع كکی جاتی ہےکہ 3 دن میں نتائج دیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں، طالبان نے افغان مہاجرین كکےکیمپوںکو ریکروٹمنٹ كکا ذریعہ بنالیا ہے، كکئی دہشت گرد ان کیمپوں میں پناہ لیتے ہیں، مہاجرین كا مسئلہ اب صرف انسانی مسئلہ نہیں رہا اب یہ سیکیورٹی مسئلہ بن چکا ہے۔سیکریٹری خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے، افغان قیادت کے نفرت انگیز بیانات كکا جواب نہیں دیا تاہم یہ پیغام ضرور بھیجا ہے کہ ایسے بیانات سے گریز كیا جائے ایسا نہ ہو كکہ نفرت اس طرف سے بھی پھیلنے لگ جائے، پاکستان افغانستان میں امن کی راہ پر گامزن ہے۔اجلاس میں سیکرٹری دفاع عالم خٹک نے کلبھوشن یادیوکے انکشافات بارے کمیٹی کو آگاہ كکرتے ہوئے بتایا کہ کلبھوشن بلوچستان اور كکراچی میں نیٹ ورک چلا رہا تھا، کلبھوشن یادیو کی معلومات پر مبنی ثبوت تیار كکر رہے ہیں۔کمیٹیوں کے ارکان نے وزارت خارجہ اور دفاع کی بریفنگ پر عدم اطمینان كکا اظہار كکر دیا۔ ارکان کاکہنا تھا کہ اخباری معلومات فراہم كکی جا رہی ہیں، بھارت پاکستان كو غیر مستحکم کررہا ہے بتایا جائے كکہ ہماری حکمت عملی کیا ہے۔