اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زہریلا ونڈاکھانے سے00 1بھینسوں کی حالت غیر،3دَم توڑ گئیں

زہریلا ونڈاکھانے سے 1سوبھینسوں کی حالت غیر،3دَم توڑ گئیں
ڈسکہ(ظہیرالدین بابرڈھلو) ڈسکہ کے نواحی گاؤں بہاری پور میں زائد المیاد ونڈا کھانے سے ایک سو کے قریب بھینسوں کی حالت غیر3 ہلاک ہوگئیں،وائلڈ لائف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد خورشید نے بھی متاثرہ بھینسوں کی حالت کو تشویش ناک قراردیدیاہے ،تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں بہاری پور کے گوالے اسلم گورائیہ نے نواحی گاؤں کے ڈیلر سے ونڈاخرید کیا جس کے کھاتے ہی اسکے فارم کی کروڑوں مالیت کی سو کے قریب بھینسیں بیمار ہو گئیں جن میں سے لاکھوں مالیت کی تین ہلاک ہو چکی ہیں ونڈا زائد المیاد تھا گوالے نے الزام لگایاہے کہ متعلقہ اداروں کے افسران نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اگر بر وقت مؤثرطبی امداد اور کارروائی کی جاتی تو نقصان سے بچ سکتے تھے ،ویٹنری ڈاکٹر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہلاک بھینسوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کی لیبارٹری رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔