اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کوبڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی چاروں مقدمات میں دو، دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی،عدالت نے عمران خان کو حکم دیا تھا کہ وہ آج ہی کیس میں شامل تفتیش ہوں اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرائیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی،یاد رہے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت عمران خان پر چار مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیسز میں عدم پیشی پر عمران خان کی طلبی کے سمن جاری کیے تھے لیکن اس کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے،پولیس کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ جمع کرائی گئی جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے مفرور پھر اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔