اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نامعلوم خاتون قتل، نعش 2زندہ بچوں سمیت نہرکنارےچھوڑکرملزمان فرار،1بچہ ہلاک

ڈسکہ(ظہیرالدین بابر)خون سفیدہوگیا، نامعلوم شادی شدہ خاتون قتل، نعش کو2زندہ بچوں سمیت نہرکنارےگراکرملزمان فرار،1بچہ ہلاک دوسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے 10گھنٹے بعدنعش ہسپتال پہنچائی، تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے تھانے بمبانوالہ کےگاؤں ملہیانوالہ کے قریب نہر بی آر بی کنارے سے نامعلوم خاتون اور ایک کمسن بچے کی نعش برآمدہوئی بمبانوالہ پولیس کو رات کو ہی گاؤں کے لوگوں نے اطلاع کردی تھی مگر صرف تین منٹ کے فاصلے پر ہونے کے باوجود پولیس نے دس گھنٹے بعد نعشوں کو سول ہسپتال پہنچایا خاتون کے سر میں کوئی چیز مار قتل کیا گیا ہے قتل کے بعد دو بچوں کو اسکے پاس چھوڑ گئے جن میں سے ایک کم سن بچہ سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویش ناک ہے جسے گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا مقتولہ کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر سیاہی لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولیس خیال کر رہی ہے کہ قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ ہو سکتا ہے تاہم ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔