اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رحمت اللعالمین حضور سرور کونین ﷺ کی ولادت کا جشن آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

رحمت اللعالمین حضور سرور کونین ﷺ کی ولادت کا جشن آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر، قریہ قریہ، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔ درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں۔
گجرات (سید کلیم شاہ ) رحمت اللعالمین، آقائے دو جہاں ﷺ کے یوم ولادت کے جشن کی خوشی میں شہر شہر، قریہ قریہ اور کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ مساجد رنگ و نور میں ڈوب گئیں۔ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں سے دلچسپ مناظر۔ گھر، بازار، مارکیٹیں برقی قمقموں اور خوبصورت جھنڈیوں سے سج گئیں۔شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کا خراج عقیدت پیش کرنے کا والہانہ انداز، گلی، محلوں میں خصوصی سجاوٹ، پہاڑیاں، مسجد نبوی ﷺ کے ماڈلز توجہ کا مرکز بن گئے۔ گلی گلی، کوچہ کوچہ ذکر نبی ﷺ سے گونج اٹھا۔ دورد وسلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں۔جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ، مرحبا مرحبا۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں اکتیس، صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ عاشقان رسول ﷺ جلوس اور ریلیاں نکال کر نبی آخر الزماں ﷺ سے محبت کا اظہار کریں گے۔