اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک،دو فرار

سندل بار میں 5 موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے، دو فرار
فیصل آباد: فیصل آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں،دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد میں خفیہ اطلاع پر سندل بار کے علاقے میں بائی پاس کے قریب 5 موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کو روکا گیا تو انہوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد مارے گئے، دو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔