اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ختمِ نبوتؐ ترمیم،ن لیگ کےگلے کی ہڈی بن گئی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)ختمِ نبوتؐ ترمیم حکمران جماعت ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گئی ،عام انتخابات سے پہلے یہ سب کچھ ن لیگ کیلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں ،ملک کے اعلیٰ سول خفیہ اداے نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومتی جماعت ن لیگ کی تمام کوششوں کے باوجود مذہبی ووٹ بینک کو کافی نقصا ن پہنچا ہے،ایک قومی اخبار کے مطابق نقصان آئندہ انتخابات میں واضح نظر آئے گا ، پنجاب کے اہم شہرسرگودھا سے حکومت کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہےجبکہ زیادہ ووٹ بینک کا تعلق شمالی پنجاب سےہو گا جن میں خوشاب ،چنیوٹ ،جھنگ ،بھکر ،میانوالی سے مذہبی ووٹ بینک کو کافی نقصان پہنچا ہےرپورٹ کے مطابق سرگودھا کی مذہبی پاور سیٹ اس تمام تحریک کا مرکز رہے گی،پنجاب کے اس ریجن میں سنی بریلوی ووٹ کوزیادہ تر بڑے مزارات کے گدی نشین کنٹرول کرتے ہیں اور مریدین اپنے پیر کے حکم سےہٹ کرووٹ نہیں ڈالتے اور یہ علاقہ مذہبی حوالے سے کافی حساس ریجن سمجھا جاتا ہے واضح رہے تحریک ِ لبیک کی چلائی گئی مہم کے نتیجے میں وفاقی وزیرِ قانون زاہدحامد کو استعفیٰ دینا پڑا اور اب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔