اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیصل آباد: خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دیور بھابی کو کچل ڈالا

فیصل آباد : جی ٹی ایس چوک میں خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دیور بھابی کو کچل ڈالا، پولیس نے کنڈیکٹر کو گرفتار جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی بائیس سالہ زبیر لیاقت اپنی بھابی انعم کے ساتھ موٹرسائیکل پر رات گئے مدینہ ٹاؤن سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جی ٹی ایس چوک پر تیز رفتاری سے آنے والے ڈمپر ڈرائیور نے ڈمپر کو پل کی طرف موڑنے کی کوشش میں موٹرسائیکل کو کچل دیا۔حادثے میں زبیر اور اس کی بھابی انعم موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر سوار اس کا بھائی عامر محفوظ رہا۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے کنڈیکٹر کو گرفتار کر کے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔جاں بحق ہونے والے دیور بھابی کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں، لاشیں پہنچنے پرگھر میں کہرام مچ گیا، لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والے زبیر کی تین دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔