اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت کاحکم۔چیئرمین پیمراکے بعدایک اوراعلیٰ عہدیدارکی چُھٹی

لاہور(نیوزالرٹ)چیئرمین پیمرا کےبعدعدالت نے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو فوری طورپرعہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی مدت ملازمت 4 سال پہلے ختم ہوچکی ،مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود اسماعیل شاہ کام کررہے ہیں،ان کا عہدے پر رہنا قانون کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کوعہدے سے ہٹانے کاحکم دے دیا اور 30 روز میں نیا چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا،وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی۔