اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قصور سے ایک اور بچے کی لاش برآمد

قصور(عثمان سندرانہ)قصورکی تحصیل پتوکی سےچھٹی جماعت کےطالبعلم کی لاش کھیتوں سے ملی ہے، مقتول کو تین روز قبل سکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا ، پولیس نے لاش تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردی ہے،تفصیلات کےمطابق زینب کے بہیمانہ قتل کے بعد قصور ہی سے ایک اور نوعمر طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے، شرق عرف بوبی کی لاش نواحی گاؤں ڈھولن چک نمبر27 کے کھیتوں سے ملی ہے بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ شرق بوبی تین روز قبل سکول جاتے ہوئے غائب ہوگیاتھا انہو ں نے بچے کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی مگر اس حوالے سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا پولیس نے نوعمر طالب علم کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔