اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زینب کے بچپن کی یادگارتصاویر

قصور(نیوزالرٹ)منوں مٹی تلےسوجانے والی ننھی زینب نے پورے ملک کو جگا دیا ، شہر شہر سوگ کی فضا ہے اور لوگوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ، زینب کی تصویریں آج بھی لوگوں کے ضمیر جھنجھوڑ رہی ہیں اور پوچھ رہی ہیں کہ اس کی معصومیت کو کس جرم کی سزا دی گئی ،زینب کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر آئی ہے جس میں اس کا مسکراتا ہوا چہرہ اور معصوم آنکھیں دیکھنےوالوں کے ضبط کے بندھن توڑ رہی ہیں،یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہے تھے اور زینب اپنے والدین کو آخری بار الوداع کہنے کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی، ایئر پورٹ کے راستے میں لی گئی یہ تصویر منظر عام پر آئی تو سوشل میڈیا پر صارفین کے زخم ایک بار پھر ہرے ہوگئے اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔