اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ نے بچوں کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کر دیئے

وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ سربراہ ہوں گے، رانا مشہود اور آئی جی سمیت 20 ارکان شامل ہوں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق، کمیٹی بچوں کے حوالے سے حفاظتی تدابیر ، نصاب میں بچوں کے حفاظت کے حوالے سے مضامین اور یونیورسٹی سے ریسرچ مضامین نصاب میں شامل کرنے کی سفارشات مرتب کر کے وزری اعلیٰ کو 15 دن میں پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ کمیٹی پورے صوبے میں بچوں کے بارے کیسز میں ہونے والی تاخیر اور پیش رفت کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور جن کیسز میں کوتاہی ہوئی ہے اس پر اپنی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔