اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب میں دودھ کے بعد پانی بھی فیل ہو گیا

معروف منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونے لیبارٹری تجزیے میں فیل ہوگئے، پی سی ایس آئی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک ماہ قبل مختلف جگہوں سے پانی کے سیمپل تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے تھے۔ جن کی پڑتال پی سی ایس آئی آر سے کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق معروف برینڈز میں کیمیکلز اور مضر صحت اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کی پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کرا دی ہے۔اب تک کل 14 کمپنیوں کے نمونے لیے گئے ہیں۔تمام نمونے شہرکے بڑے سٹورز سے اٹھائے گئے تھے۔باقی کمپنیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جن کے جلد نتائج متوقع ہیں۔