اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,130FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایگزیکٹ کیجانب سے تاحال جعلی ڈگریوں کی فروخت کا انکشاف

خلیجی اخبار کا کہنا ہے ایگزیکٹ کمپنی کا گھناؤنا کاروبار اب بھی جاری ہے، متحدہ عرب امارات میں جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے نام پر شہریوں سے بھاری رقم بٹوری جا رہی ہے۔جعلی ڈگریوں کے کاروبار سے شہرت پانے والی ایگزیکٹ کمپنی سے متعلق ایک کے بعد ایک نیا انکشاف سامنے آ گیا۔ ایگزیکٹ کمپنی کا گھناؤنا کاروبار اب بھی جاری ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے ایجنٹس خود کو اماراتی عہدیدار ظاہر کر کے جعلی ڈگریاں تصدیق کرتے ہیں، اور لوگوں سے بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کے نمائندے متحدہ عرب امارات کا ایریا کوڈ استعمال کر کے کال ملاتے ہیں، کمائی مہم کے دوران کلائنٹس سے اماراتی لہجے میں گفت وشنید کی جاتی ہے،اخبار کہتا ہے کہ جعلسازی کیلئے کالر آئی نامی سوفٹ ائیر استعمال کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے کال وصول کرنے والے کو اپنی مرضی کا نمبر دکھایا جاتا ہے۔