اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کا وزیراعظم نوازشریف اور خواجہ آصف کو چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ اگر آپ شوکت خانم کے اکاﺅنٹس میں کرپشن ثابت کردیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم کے تمام اکاﺅنٹس شفاف ہیں ،یہ پاناما پیپرز میں چھپے ہوئے اکاﺅنٹس نہیں ہیں ،نوازشریف کی کرپشن چھپانے کیلئے ہسپتال کو نشانہ بنایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کوچیلنج کرتاہوں انٹرنیشنل آڈیٹرز سے شوکت خانم کے اکاﺅنٹس چیک کرا لیں ، اکاﺅنٹس میںاگر کوئی بے ضابطگی نکلی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر نہ نکلی تو ان لوگوں کو سیاست چھورنی پڑے گی ۔عمران خان کاکہناتھا کہ یہ لوگگ 30سال میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکے ہیں ۔