اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زینب کا قاتل کون نکلا

لاہور(نیوزالرٹ)معصوم زینب کو قتل کرنے والے جنسی بھیڑئیے عمران کی تصویر سامنے آگئی ہے جبکہ شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں،تفصیلات کے مطابق کوٹ روڈ کے رہائشی ملزم عمران کا زینب قتل کیس میں ڈی این اے میچ ہوگیا ہے، ملزم کو کچھ روز پہلے ہی پاکپتن سے حراست میں لیا گیا تھا اب ملزم کی شناختی کارڈ پر درج تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں،شناختی کارڈ کےمطابق ملزم کا نام عمران علی ولد ارشد ہے جس کا شناختی کارڈ نمبر3510274598347 ہے،ملزم محلہ روڈ کوٹ قصور کا رہائشی ہے اور زینب کے گھر کے قریب ہی رہتا ہے ملزم کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اس نے سر پر پگڑی پہن کر تصویر بنوائی ہوئی ہے،ملزم زینب کادور کا رشتہ دار ہے اور اس کی عمر 35سے 36 سال ہے ملزم پر پہلے بھی بچوں سے جنسی زیادتی کے کچھ الزامات لگے تھے تاہم ملزم کے شیو کرانے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے پکڑا نہیں جاسکا واضح رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی داڑھی نظر آرہی تھی لیکن ملزم نے بعد میں شیو کرالی تھی جس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسے گرفتار کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔