اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈاکٹرصاحب !میں آپ کویہاں سے جانے نہیں دوں گا۔ چیف جسٹس کا عدالت میں مکالمہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے ،اس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں افتخارچودھری نہیں،ثاقب نثارہوں، ڈاکٹرصاحب !میں آپ کویہاں سے جانے نہیں دوں گا،آپ کانام ای سی ایل میں ڈال دوں گا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے شاہد مسعود سے استفسار کیا کہ آپ اپنے پوائنٹ پر قائم کیوں نہیں رہے،رات 12بجے آپ کا پروگرام سنا اور صبح آپ کو بلایا،آپ نے ان باتوں کو تسلیم کیا،جو آپ نے بتایا آپ اسے ثابت نہ کر سکے۔ اینکر پرسن شاہد مسعود نے عدالت کے روبرو کہا ہے  کہ میں تویہاں سے چلاجائوں گالیکن جوبات کررہاہوں وہ سچ ہے۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈاکٹرصاحب !میں آپ کویہاں سے جانے نہیں دوں گا،آپ کانام ای سی ایل میں ڈال دوں گا۔اس پر اینکر پرسن نے کہا کہ افتخار چودھری کے دور بھی میں نے خبر بریک کی تھی اور سابق چیف جسٹس نے رات 12 بجے نوٹس لیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ وہ خبر بھی آپ کی غلط نکلی تھی۔جیو ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس میں سپریم کورٹ نے پرانی جے آئی ٹی کو ختم کرنے اس کی جگہ نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ بشیر میمن کو نئی جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے