اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موٹر وے پولیس نے رقم مالک کو واپس کرکے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر کسوال کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران موٹروے پولیس کو ایک شخص بے ہوش ملا جب کہ اس کے پرس میں 1لاکھ 7 ہزار 2 سو30روپے موجود تھے۔ موٹروے پولیس کے افسران نے بیہوش شخص کو فوری طور پر بذریعہ ایمبولینس سول اسپتال میاں چنوں روانہ کیا اور فرض شناسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے رقم اور دوسرے کوائف اپنے پاس محفوظ رکھے۔دوسرے دن محمد سرور کو ہوش آیا تو موٹروے پولیس کے کیمپ آفس میاں چنوں آئے اور بتایا کہ وہ بس میں سفر کر رہا تھا کہ ایک شخص نے اسے اخبار پڑھنے کیلئے دی اور اس کے بعد اسے کچھ یاد نہ رہا بعد ازاں موٹروے پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد ہونیوالی رقم کو مالک کے حوالے کر دی۔ادھر رقم وصول ہونے پر محمد سرور نے موٹروے پولیس افسران کی فرض شناسی کو سراہا اور ان کی کارکر دگی اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔