اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریض قیدیوں کی تعدادبڑھنے لگی

پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریض قیدیوں کی تعدادبڑھنے لگی، سکریننگ کے بعد سو سے زائد قیدی ایڈزمیں مبتلا پائے گئے، کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 32قیدی ایڈزکے مریض ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریضوں کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے اور جیلوں میں ایڈزکی سکریننگ کے بعدسامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق 103قیدیوں کے ٹیسٹ پازیٹوآئے ہیں۔اگررپورٹ کو دیکھا جائے توکوٹ لکھپت جیل لاہورمیں 52 مشکوک قیدیوں کی سکریننگ کی گئی تو ان میں سے 32قیدی ایڈزمیں مبتلا نکلے جبکہ فیصل آباد23،ملتان16،راولپنڈی میں 18،ساہیوال ریجن کی جیل میں 11ایڈز کے قیدی موجودہیں۔جیل حکام کے مطابق جب کوئی قیدی جیل میں آتا ہے تواسکا مکمل ٹیسٹ ہوتاہے، اگرقیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا پایا جائے تواسکو علیحدہ بیرک میں رکھاجاتاہے اورپنجاب ایڈزپروگرام کے تحت اس کا علاج کرایا جاتا ہے۔جیلوں میں ایڈزکے مریضوں کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے ،