اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی آج یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے لاہور میں جلسہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے لاہور میں پاور شو کر رہی ہے، موچی گیٹ باغٖ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پنڈال سج گیا، جیالوں کا جوش و خروش عروج پر ہے، آصف علی زرداری جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔ شیروں کی کچھار میں جیالوں کا آج پاور شور ہے، تیر چلے گا، پی پی کارکنوں کا جوش اور ولولہ عروج پر ہے۔ لاہور کے موچی گیٹ باغ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسب سے پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ہر طرف پارٹی ترانوں کی گونج ہے۔ نئے ترانے نے بھی لہو گرما دیا۔موچی گیٹ باغ جلسہ گاہ میں ستر فٹ لمبا، چوبیس فٹ چوڑا اور دس فٹ اونچا سٹیج تیار، کرسیاں لگا دی گئیں۔ پارٹی قیادت کے قد آور پینا فلیکسز سے پنڈال کو سجا دیا گیا۔ تمام راستوں پر پارٹی پرچموں کی بہار ہے، علاقے کو پارٹی رنگوں سے بھی رنگ دیا گیا۔ ہورڈنگز میں آصف زرداری کو شیروں کا شکاری، تاج پوش بادشاہ اور پہلوان دکھا کر جیالوں نے اپنے قائد سے محبت کا منفرد اظہار کیا ہے۔ جلسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔سیف سٹی پراجیکٹ کے 300 سے زائد کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ موچی گیٹ کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے۔ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس بھی بنا دیئے گئے۔ جلسے سے سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے دیگر خطاب کریں گے اور مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائیں گے۔