اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آدم خورمگرمچھ خاتون کو کھا گیا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں مگرمچھ نے خاتون کو چیر پھاڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔66 سالہ خاتون کی مگرمچھ کے ہاتھوں ہلاکت کا یہ واقعہ انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیش آیا جہاں جمبی نامی صوبہ کے تلوک کائولی نامی گائوں میں دریا کے کنارے باغ میں جانے والی خاتون گھر واپس نہ پہنچی جس پر اس کے اہلخانہ نے خاتون کی تلاش شروع کردی ۔ مقامی پولیس نے خاتون کی کشتی کے قریب سے خاتون کے ملبوسات اور دیگر اشیا برآمد کر لیں۔ مقامی افراد نے پولیس کو اس دریا میں بڑے مگرمچھ کی موجودگی کے بارے میںبتایا ۔ دریا کے کنارے سے خاتون کی لاش کی برآمدگی کے بعد مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مگرمچھ نے خاتون کا نچلا دھڑ اور دونوں ہاتھ کھا لئے ہیں۔