اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب قصور پہنچ گئے، رمضان بازار کا اچانک دورہ، بچوں میں چینی کے پیکٹ بھی تقسیم کئے

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا معائنہ کرنے کے علاوہ بچوں کو چینی کے پیکٹ بھی تحفے میں دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بغیر پروٹوکول کے ایک کوسٹر میں سوار ہو کر اچانک قصور میں ایک رمضان بازار پہنچ گئے جہاں انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں خریداری کیلئے آئے افراد سے اشیاءکی دستیابی، کوالٹی اور دیگر معاملات سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ رمضان بازار میں دکانداروں کی جانب سے دالوں اور دیگر اشیاءکی ڈیڑھ کلو کی پیکنگ میں فروخت کی جا رہی ہے اور اس سے کم مقدار میں اشیاءنہیں دی جا رہیں جس پر انہوں نے ہدایت کی بیسن اور دالوں سمیت دیگر اشیاءآدھا آدھا کلو کی پیکنگ میں بھی لازمی دستیاب ہونی چاہئیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں خریداری کیلئے آئے بچوں میں چینی کے 2,2 کلو کے پیکٹ بھی تقسیم کئے۔