اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور(نبیل رشید)ملک کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کرتےہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئےتاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلہ تقریبا 8 بجکر 15 منٹ پر آیا، مالا کنڈ ، لوئر دیر، دیر بالا، سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلےکی شدت 5.6گہرائی 200 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایاگیاہے۔