اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں کالج کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام

وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی کالج میں طالبات کو استاد کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ نجی کالج کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوران ِ پریکٹیکل پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بائیولوجی کے پریکٹیکل کے دوران نگراں استاد نے جنسی ہراساں کیا اور نازیبا گفتگو کی۔سوشل میڈیا پر معاملہ پھیلنے کے بعد کالج پرنسپل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بورڈ سے مذکورہ استاد کی شکایت اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس پر بورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، فیڈرل بورڈ کی جانب سے کنٹرولر ایگزامنیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات نے کالج انتظامیہ کو بائیولوجی کا پریکٹیکل لینے والے پروفیسر کے رویہ کی شکایت کی تھی اور طالبات نے بتایا کہ پروفیسر نے انہیں نازیبا الفاظ کہے اور جنسی طور پر ہراساں کیا،ابتدامیں پرنسپل نے شکایات کو نظرانداز کیا تاہم سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھا تو پرنسپل حرکت میں آئے۔دوسری جانب ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے پروفیسر سعادت بشیر کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی باران پرایسا الزام لگا جس سے وہ انتہائی دل گرفتہ ہیں۔