اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کل عید منائی جائے گی۔ملک بھر میں رواں برس ایک ہی دن روزے نے یہ امید پیدا کردی تھی کہ اس مرتبہ قوم ایک ہی روز عید بھی منائے گی لیکن یہ خواب پورا نہ ہوسکا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تو دوسری جانب خیبر پختونخوا میں چاند کی رویت کا اعلان کردیا گیا اور آج صوبے کے مختلف حصوں میں عید الفطر منائی جارہی ہے۔پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں ہوا، اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، اس کے علاوہ نوشہرہ، بنوں اور چارسدہ کے علاوہ صوبے میں ضم کئے گئے قبائلی علاقوں میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے عید الفطر منائی جارہی ہے۔