اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر پر اپنا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ڈیمز ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیے جائیں۔کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ملک کی عوام ڈیمز کی تعمیر چاہتی ہے، عدالت کو ڈیم کی تعمیر کیلئے واضح حکم جاری کرنا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھاشا ڈیم کی مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری دی، اس ڈیم میں پانی کی گنجائش 6 اعشاریہ 4 ملین ایکڑ جبکہ کالا باغ ڈیم میں 6 اعشاریہ ایک ملین ایکڑ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہو گی۔ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قوم ڈیمز کی تعمیر کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہے، عوام ڈیم اور قرضہ اتارنے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔ آئین نے عدالتِ عظمیٰ کو بہت اختیار دیا ہے، عدالت نے اختیار استعمال کیا تو قوم اس کی عدم تعمیل نہیں کرے گی۔ لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فنڈنگ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ ڈیمز کی تعمیر میں قوم کا جذبہ 1965ء کی جنگ والا ہو گا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، بھاشا اور مہمند ڈیم پر سب کا اتفاقِ رائے ہے، دونوں ڈیمز کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے۔سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری ہوئے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیتے ہوئے وفاق، واپڈا اور دیگر اداروں سے تین ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے، عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پانی ملک اور عوام کی بقا کیلئے ضروری ہے۔