اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج کن علاقوں میں کب سے کب تک موبائل نیٹ ورک بند رہیں گے ؟

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز آج شام لندن سے لاہور پہنچ رہے ہیں اور ان کو گرفتار کرنے کیلئے نیب نے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جبکہ انہیں طیارے کے اندرسے ہی حراست میں لے لیا جائے گا اور راولپنڈی منتقل کیا جائے گا تاہم اس صورتحال میں ن لیگی کارکنان بڑی تعداد میں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیر پورٹ کا رخ بھی کریں گے جس کے باعث صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور کی بیشتر شاہراوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیاہے جبکہ موبائل فون سروس بھی معطل کر نے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھاہے جس میں لاہور کے ایئر پورٹ ، اندرون شہر ، شاہدرہ ، برقی ہڈیارا اور نواب کے علاقے میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ان علاقوں میں موبائل فون سروس دوپہر تین بجے سے رات 11 بجے تک بند رہے گی ۔ روزنامہ پاکستان کو مختلف ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر کئی علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہونا شرو ع ہو گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔