اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ؛ پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس طلب

پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ سطح اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا۔ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمن بلاول کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے سینئر رہنما شریک ہوں گے، اجلاس میں انتخابات کی شفافیت، دھاندلی کی شکایات کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق چیئرمن بلاول کے لیاری اور لاڑکانہ سے انتخابی نتائج 27 گھنٹوں بعد ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے ساتھ ہی عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دیگر جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا جائے گا