اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آصف زرداری، فریال تالپور کیخلاف ایف آئی اے کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ میں پیش نہ ہونے اور عدم تعاون پر سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ایف آئی اے کے سامنے مسلسل عدم پیشی کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا تحقیقات کے لئے پیش نہ ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں گے، سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد دونوں ملزمان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا، عدالتی ہدایات کی روشنی میں انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدم حاضری پر ایف آئی اے نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے جو آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائیگا۔ دونوں ملزمان اربوں روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تفتیش کے لیے آج بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیسری بار طلب کیا تھا۔فریال تالپور نے جے آئی ٹی کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کردیا ہے اور اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق زرداری گروپ پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور ایف آئی اے نے انہیں عبوری چالان میں مفرور ملزم قرار دے دیا ہے۔