اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوج کو ہرممکن وسائل فراہم کریں گے، وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی.آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری دفاع اور دیگر موجود تھے۔ پاک فوج کی جانب سے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر دیا گیا، وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف مہم، جاری آپریشن ردالفساد ، کراچی کی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے بارے میں بتایا گیا، وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کی حمایت سے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گے، حکومت پاک فوج کی صلاحیت کو بر قرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل فراہم اور ضروریات پوری کرے گی، انشاء اللہ پاکستان کی قسمت جاگے گی اور پاکستان مثبت انداز میں خوشحال اقوام میں شامل ہوگا۔ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع کریں گے، آرمی چیفآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو کے دورے اور فوج پر اعتماد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج انشاء اللہ قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ہر قیمت پر اور قربانیاں دے کر مادر وطن کا دفاع کرے گی۔