اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا اطلاق جمعے کی رات بارہ بجے سے ہوگیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستانی عوام کو پہلا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 106 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات بارہ بجے سے ہوچکا ہے۔