اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,156FansLike
9,999FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم آفس نے سرکاری ملازمین کو نہ نکالے جانے کا سرکلر جعلی قرار دے دیا

وزیراعظم آفس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہےوزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم آفس کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔