اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگنے کے باعث متعدد افراد عمارت کے اندر پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔ لاہور کے علاقے گلبرک میں ایم ایم عالم روڈ پر 12منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر 2 گھنٹے میں قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، جب کہ عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔عمارت کی بالائی منزلوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے کی کوششیں کرتے رہے، جان کے خطرے کے پیش نظر عمارت میں پھنسے ایک شخص نے رسی کے ذریعے بالائی منزل سے نیچے آنے کی کوشش کی تو اس دوران رسی ہاتھ سے چھوٹ گئی اور وہ نیچے گر کر زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔کثیر المنزلہ عمارت میں شاپنگ سینٹرز، دفاتر اور رہائشی فلیٹس بنے ہیں جن میں درجنوں افراد موجود تھے، عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگائی راستے میں لگائے گئے دروازے کھول دیے گئے تھے جب کہ بعض افراد کو اسنارکل کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے پلازے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ریسکیو آپریشن جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا تھا۔