اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرتارپور کا راستہ کھولنے کیلیے مذاکرات کیے جائیں، سدھو کا بھارتی وزیر خارجہ کو خط

بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کرتار پور کا راستہ کھولنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں۔نوجوت سنگھ سدھو سابق بین الاقوامی کرکٹر کے علاوہ بھارتی ریاست پنجاب میں وزیر بھی ہیں، انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرتارپور کا راستہ کھولنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں۔ یہ راستہ کھولنے سے سکھ یاتری گوردوارہ کرتار پور کے درشن کرسکیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگ سدھو نے شرکت کی تھی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سدھو نے ملاقات میں کرتارپورکاراستہ کھولنے کی درخواست کی تھی۔