اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اب روس سے گیس خریدے گا

پاکستان اور روس کے درمیان گیس کی فراہمی کے 10 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے جس کے تحت روس سمندر کے راستے پاکستان کو گیس فراہم کرے گا۔ پاک روس تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک کے مابین گیس کی فراہمی کے 10 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے کا ایم او یو سائن کردیا گیا۔یہ دستخط روس کے دارالحکومت ماسکو میں کیے گئے جس کے لیے پاکستان پٹرولیم ڈویژن کے حکام ماسکو پہنچے۔ ایم او یو پر پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر افغان اور روس کی وزارت توانائی کے اعلیٰ افسر نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پاکستان روس سے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کرے گا گیس کی فراہمی سمندر کے راستے عمل میں آئے گی جس کے لیے روس طویل ترین پائپ لائن بچھائے گا۔معاہدے کے بعد اب اس منصوبے کی باقاعدہ فیزیبلٹی اسٹڈی شروع ہوجائے گی پھر دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف پر بات چیت ہوگی اس کے بعد کمرشل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔دریں اثنا گیس پائپ لائن منصوبے کے ایم او یو کے بعد روس کی گیس کی بڑی کمپنی ’گیس فارم‘ اور پاکستان کی سرکاری کمپنی ’انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز‘ کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا۔