اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی نہیں ہو گی

ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔درخواست گزار وکیل کے مطابق پبلک آفس اور تعلیمی داروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی صحت برا اثر پڑتا ہے اور تعلیمی اداروں‍ میں سگریٹ نوشی کی عادت منشیات میں بدل رہی ہے۔درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ پبلک آفسز میں تمباکو نوشی کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہے اس لیے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے۔ ہائی کورٹ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو بھی کل ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے پبلک آفس اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب آج ہی میٹنگ کرکے پابندی کے حوالے سے کل تک اداروں کو نوٹسز جاری کریں۔