اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیب سے استعفٰوں کی بھر مار

انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں پیروی کرنے والے نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔ نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ دینے والوں میں نیب پراسیکیوٹر منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں، تینوں پراسیکیوٹرز سندھ میں کرپشن کے انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے، پراسیکیوٹرز کے استعفے کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے۔