اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشنز جاری رہیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری کی صورت حال، جیو اسٹریٹجک معاملات، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے شرکا کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، کور کمانڈرز نے پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔