اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا اعلان

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کےسرپرست اعلی ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے گیس قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دیے جائیں گے،ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے سے سی این جی 100 روپے فی کلو ہو جائے گی، وزیر اعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں،سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی نے متنبہ کیا کہ جس دن گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اسی روز سندھ بھر کے تمام 600 سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند کردیے جائیں جو نوٹیفکیشن واپس ہونے تک بند رہیں گے۔