اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بیرون ملک جائیدادوں کے حقیقی مالک ہونے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق نواز شریف نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور ان کے اثاثے ان کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، ان پر سیکشن 9 اے 5 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ نواز شریف کو الزام ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ احتساب عدالت کو اس الزام کے تحت کم سے کم سزا دینے کا بھی اختیار حاصل ہے۔ انتظامیہ نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون پوری طاقت کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس موقع پر 1400 پولیس افسران و سیکیورٹی اسٹاف تعینات کیا جائے گا۔ آنسو گیس کے 400 اضافی شیل، ربڑ کی گولیاں اور ڈنڈ ا بردار 12 اسپیشل اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ قیدیوں کی 8 وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔ چاروں زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں صورتحال کی مانٹیرنگ کر یں گے۔واضح رہے کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔