اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف خصوصی طیارے کے زریعے لاہور منتقل

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جارہا ہے، نواز شریف سخت سیکیورٹی میں بے نظیر ائیرپورٹ پہنچے ہیں جہاں سے خصوصی طیارے کے زریعے انہیں لاہور روانہ کردیا گیا ہے، نواز شریف کے ہمراہ نیب کی ٹیم بھی موجود ہے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے رات اڈیالہ جیل روالپنڈی میں گزاری جہاں انہیں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا گیا اور 6 اہلکار رات بھر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔