اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا میں بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، اس دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی، صارفین کو 5روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 20.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے، کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔