اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم آج دوروزہ دورے پرقطرروانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے، وزیراعظم قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے اور قطر کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی افرادی قوت کو قطربھیجنے کے مسئلے پربھی بات چیت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں قطری سفیر صقر بن مبارک کا کہنا تھا کہ قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا، جس کے لیے قطری ویزہ مراکز جلد قائم کیے جا رہے ہیں۔ قطری سفیر کا مزید کہنا تھا کہ قطر اسکولوں سے باہر پاکستانی 10 لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا۔