اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ساہیوال واقعہ: افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور: ساہیوال واقعے کے نتیجے میں افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، راؤ سردار کو ایڈیشنل آئی جی بنا کر سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعے کے تناظر میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد راؤ سردار کو اس عہدے کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا گیا۔کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سابق ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کو او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرر و تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آئی جی بابر سرفراز الپا تبدیل کر دیے گئے ہیں، ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ہمایوں بشیر تارڑ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیے گئے، جب کہ اظہر حمید کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئیں۔احمد اسحاق جہانگیر کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا، جب کہ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب کے وزیرِ قانون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساہیوال واقعے کے تناظر میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔راجا بشارت نے بتایا ڈی آئی جی ساہیوال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو معطل کر دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کے 5 افسران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔