اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی:۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید کی زیرصدارت  جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی۔ جس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔کورکمانڈرکانفرنس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اورمقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارتی مظالم بھی زیربحث لائے گئے۔ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیاکانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، سرحدوں کی حفاظت کے لیے ردالفساد کے تحت آپریشن جاری ہیں، اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پربھرپورتوجہ ہے اوررپاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے