اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانستان اور شام میں جاری جنگیں ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور شام میں جاری جنگیں ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، امریکی فوج کو ان ملکوں سے واپس ضرور لائیں گے لیکن ان ملکوں میں اپنی انٹیلی جنس برقرار رکھیں گے، تاہم ‘ایران پر نظر رکھنے’ کے لیے عراق سے اپنے فوجی اڈے خالی نہیں کریں گے۔امریکی چینل ‘سی بی ایس نیوز’ دیئے گئے انٹرویومیں افغانستان اور شام سے اپنی افواج کے انخلاء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں شام میں 4 ماہ رہنا تھا لیکن ہماری افواج وہاں کئی سالوں سے موجود ہیں۔ ہم افغانستان میں 19 سال سے موجود ہیں، لیکن اب ہم طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے’۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ‘طالبان امن چاہتے ہیں، وہ تھک گئے ہیں، میرا خیال ہے کہ ہر کوئی تھک چکا ہے، ہمیں ان ناختم ہونے والی جنگوں سے باہر نکل کر اپنے لوگوں کو واپس لانا ہے’۔