اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہی ہوسکتا ہے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ

 لاہور: نواز شریف کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا علاج پاکستان میں ہی ہوسکتا ہے۔سروسز اسپتال لاہور میں نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے، ہم نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، اس دوران تمام شعبوں کے سربراہان میڈیکل بورڈ میں شامل تھے۔ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں تاہم ٹیسٹ رپورٹس سے متعلق کچھ نہیں بتاسکتے۔ ہم نے ان کی دواؤں میں معمولی ردوبدل کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے تجاویز محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہیں، ہم نے محکمہ داخلہ کو سفارش کی ہے کہ ان کا عارضہ قلب کے لئے اسپیشلائزڈ طبی معائنہ کیا جائے۔سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے اور انہیں شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔