اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹوٹ بٹوٹ کے خالق اور اردو کے بلند پایہ شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 41 ویں برسی۔

کراچی: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم 4 اگست 1899 کو بھارتی ریاست امرتسر میں پیدا ہوئے، وہ اپنے  بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ آپ نے ایف سی کالج لاہور سے بی۔ اے جبکہ اسلامیہ کالج سے ایم ۔اے فارسی کیا۔ صوفی غلام مصطفیٰ  تبسم نے مرزا غالب کی اردو غزلوں کا پنجابی میں ترجمہ کیا جسے معروف غزل گائیک غلام علی نے گا کر خوب شہرت حاصل کی۔صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے بچوں کے لیے بھی بہت لکھا۔ ان کی لکھی ہوئی معروف نظم کا کردار “ٹوٹ بٹوٹ” آج بھی بچوں کا پسندیدہ  ہے۔ نامورادیبوں اور شاعروں  کا کہنا ہے ان کی نظمیں  خوبصورت اور تحریریں لاجواب ہیں۔1965 کی جنگ میں پاک فوج کے جذبوں کوجگانے کے لئے بھی آپ نے خوبصورت نغمے تخلیق کئے، جن میں عوام کے دلوں کی دھڑکنیں بھی سنائی دیتی ہیں۔ صوفی غلام مصطفیٰ  تبسم 92 برس کی عمر میں 7 فروری 1978 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انہوں نے نصف صدی تک شعرو ادب کی دنیا کو بہت کچھ دیا۔