اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشیں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آگئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔علاج کیلئے جیل سے جناح اسپتال منتقلی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اطمینان ہے کہ عوام کے سامنے سرخرو ہوں، جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے، ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشیں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں طبی معائنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔