اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز شریف کا نام ٹریول بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

شہباز شریف کا نام ٹریول بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق  مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر شہباز شریف کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے سمری بھی ارسال کردی گئی ہے اور احتساب کے قومی ادارے ‘نیب’ نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کہا ہےواضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔شہباز شریف، جو اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں، انہوں نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز کیسز میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔دوسری جانب موجودہ صورتحال کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا کہ شہباز شریف بدھ (آج) اسلام آباد نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں کمر میں درد ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔تاہم ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی کا پارلیمانی امور گروپ بدھ کو ہی اپوزشین نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔